Sunday, July 20, 2025, 5:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات نے پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا۔

جسٹس کامران حیات نے ریمارکس دیئے کہ ایک سیاسی جماعت کو آپ نے انتخابات سے باہر کر دیا، اس ملک میں کتنی سیاسی جماعتیں ہیں، اور کتنے کیس الیکشن کمیشن کے پاس پڑے ہے سب کا فیصلہ کریں پھر، اس طرح اگر پیپلز پارٹی سے تیر، مسلم لیگ ن سے شیر اور جماعت اسلامی سے نشان لے لیا جائے تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024