43
برطانیہ میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی سارہ شریف کے کیس میں جہلم پولیس کی کارروائی، عرفان شریف کی رہائش گاہ اور دکان پر چھاپہ مارا
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بتایا کہ 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کے گھر اور دکان کے تالے توڑ کر 5 بچوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق بچوں کو تحویل میں لینے کیلئے انٹرپول نے ییلو وارنٹ جاری کیے تھے، ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد 3 مطلوب افراد کو گرفتار کر لیں گے۔
سارہ کی موت کے بعد ملزم عرفان شریف، بینش بتول اور فیصل ملک برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آگئے تھے