Saturday, October 19, 2024, 7:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈین پہلوان کی چاندی کا تمغہ دینے کی درخواست مسترد

انڈین پہلوان کی چاندی کا تمغہ دینے کی درخواست مسترد

وینیش پھوگاٹ کو 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

دا کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس (کھیلوں کی ثالثی عدالت) نے انڈین پہلوان وینیش پھوگاٹ کی پیرس اولمپکس سے نااہلی پر مشترکہ طور پر چاندی کا تمغہ دیئے جانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے وینیش کی درخواست پر اپنے فیصلے کا اعلان ایک بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ چاندی کا تمغہ دیئے جانے کی انڈین پہلوان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے وکیل نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں یقین دہانی کروائی ہے کہ وینیش کے معاملے کی جامع تحقیقات کی جائے گی۔

آئی او سی کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ وینیش کا موقف پوری طرح سے سُنا جائے۔

banner

گذشتہ ہفتے وینیش پھوگاٹ 50 کلو گرام کی کیٹیگری کے اولمپک فائنل میں پہنچنے والی پہلی انڈین خاتون پہلوان بن گئی تھیں، لیکن فائنل کی صبح انھیں مقررہ حد سے100 گرام وزن زیادہ ہونے کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

:یہ بھی پڑھیں

https://urdu.newsworldmedia.news/%d9%85%d8%a7%da%ba-%da%a9%d9%8f%d8%b4%d8%aa%db%8c-%d8%ac%db%8c%d8%aa-%da%af%d8%a6%db%8c%d8%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%db%81%d8%a7%d8%b1-%da%af%d8%a6%db%8c-%d8%af%d9%84-%d8%a8%d8%b1/

وینیش نے پیرس اولمپکس میں نااہلی کے بعد اس کھیل کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا تھا اور انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) اور یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے نااہلی کے فیصلے کو دا کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس میں چیلنج کیا تھا۔

وینیش نے نااہلی کے خلاف دائر درخواست میں لکھا تھا کہ انھیں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی بنیاد پر چاندی کا تمغہ دیا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024