15
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مشتبہ شخص ایرانی قونصل خانے میں داخل ہوگیا، مشتبہ شخص نے جیکٹ پہن رکھی تھی۔
ایرانی قونصل خانے کی اطلاع پر فرانسیسی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور عمارت کو گھیرے میں لے کر مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے کھلونا دستی بم برآمد کیا گیا ہے، کوئی دھماکہ خیز برآمد نہیں ہوا، ملزم ایرانی نژاد ہے اور اس سے قبل ایرانی قونصل خانہ کو آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگانے کی کوشش کر چکا ہے۔