Wednesday, April 23, 2025, 11:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نے ٹیرف واپس نہ لیا تو مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

چین نے ٹیرف واپس نہ لیا تو مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

جو ملک امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف لگائے گااسے مزید سخت ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے امریکی مصنوعات پر عائد جوابی محصولات کل تک واپس نہیں لیے وہ چینی درآمدات پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے واضح کیا ’اگر چین کی جانب سے سفارتی رابطوں کی درخواست کی گئی تو امریکہ اسے مسترد کردے گا‘۔

ٹرمپ نے مزید لکھا ’اس معاملے پر چین کی جانب سے امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر ملاقاتوں کی درخواست رد کردی جائے گی تاہم، دیگر ممالک کی جانب سے تجارتی مذاکرات کے حوالے سے کی گئی درخواستوں پر ملاقاتیں فور طور پر شروع ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی واضح کرچکا ہوں جو بھی ملک امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف عائد کرے گا اسے مزید سخت امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

banner

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر مجموعی طور پر 54 فیصد (20 فیصد کے علاوہ اضافی 34 فیصد) ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے تمام امریکی اشیا کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کا اعلان کردیا جس کا نفاذ 10 اپریل سے شروع ہوگا۔

امریکہ اور چین حالیہ تناؤ کے باوجود بڑے تجارتی شراکت داری ہیں۔

امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین نے 438.9 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات درآمد کیں اور چین میکسیکو کے بعد دوسرا سب سے بڑا ایکسپورٹر رہا۔

اس کے مقابلے میں 2024 میں چین نے 143.5 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات برآمدات کیں۔

خیال رہے کہ چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی سے امریکہ میں بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے جو مکمل طور پر چین سے درآمد کی جاتی ہیں یا جن میں چینی اجزا ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024