Monday, December 23, 2024, 7:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نے امریکی محکمہ خارجہ کی ای میلز چوری کرنے کی تردید کردی

چین نے امریکی محکمہ خارجہ کی ای میلز چوری کرنے کی تردید کردی

امریکا نے چینی ہیکرز پر محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میل چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے چینی ہیکرز پر محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میل چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم بیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بریفنگ میں سینیٹرزکو بتایاگیا کہ محکمہ خارجہ کے 10 مختلف اکائونٹس کی 60 ہزارای میلز چوری کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ایرک شمٹ کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرمتاثرہ افراد کے نام بتائےبغیر کہا کہ ان میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں کام کر رہے تھے۔

بریفنگ کے بعد عملے کے رکن کے ذریعے رائٹرز کو شیئر کی گئی ایک ای میل میں امریکی سینیٹر ایرک شمٹ نے کہاکہ ہمیں مستقبل میں اس قسم کے سائبر حملوں اور مداخلتوں کے خلاف اپنے دفاع کو سخت کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں ایک ہی کمپنی پر وفاقی حکومت کے انحصار پر سختی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جو ایک ممکنہ کمزوری ہو سکتی ہے۔

banner

 

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024