Monday, April 21, 2025, 6:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈیوس کپ میں انڈونیشیا کو شکست: پاکستان نے آئی ٹی ایف گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا

ڈیوس کپ میں انڈونیشیا کو شکست: پاکستان نے آئی ٹی ایف گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ٹینس کھیلنے والے دنیا کے دو سو ممالک میں ٹاپ 32 میں آگیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 میں انڈونیشیا کو ہرا کر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

انٹرنیشنل ٹینس اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے اشتراک سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے ورلڈ کلاس گراس ٹینس کورٹس پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مد مقابل مہمان انڈونیشا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر عالمی ٹینس کی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

پہلے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق ںے انڈونیشیا کے ڈیوڈ اگونگ سوسانتو کو 1-6 اور 4-6 سے ہرایا۔

banner

دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے انڈونیشیا کے گوناوان تریسموونتارا کو 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جیت کو کنفرم کیا۔

ڈبلز میں عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی نے انڈونیشین جوڑی کو 6-3، 5-7 اور 2-6 سے شکست دی۔

ان فتوحات کے بعد پاکستان ٹینس کھیلنے والے دنیا کے دو سو ممالک میں ٹاپ 32 میں آگیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024