Wednesday, January 15, 2025, 9:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو سگنل ملنے میں دشواری، پائلٹس کو مشکلات کا سامنا

کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو سگنل ملنے میں دشواری، پائلٹس کو مشکلات کا سامنا

رحیم یارخان ائیرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل نہ ملنے کی شکایات

by NWMNewsDesk
0 comment

کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی، کراچی اور لاہور کے اطراف 100 ناٹیکل میل دائرے میں جی پی ایس سگنلز میں دشواری رپورٹ ہوئی۔

سی اے اے نوٹم میں پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری کی صورت میں فوری آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان ائیرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کے نیوی گیشن سسٹم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

banner

ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل نہ ملنے سے طیاروں کو دوران پرواز شدید دشواری ہوتی ہے، کراچی اور لاہور ریجن میں پہلے بھی جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی تھی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا بتانا ہے کہ تاحال جی پی ایس سگنل کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024