Thursday, September 19, 2024, 12:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں پہلی بار ٹرانس جینڈر رکن کا خطاب

کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں پہلی بار ٹرانس جینڈر رکن کا خطاب

شہزادی رائے نے ٹرانس جینڈر ز اور خواتین کے حقوق پر ایوان کی توجہ دلائی

by NWMNewsDesk
0 comment

کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

اجلاس کے دوران ٹرانس جینڈر رکن شہزادی رائے نے ایوان سے پہلی بار خطاب کر کے تاریخ رقم کر دی۔

شہزادی رائے نے اپنے خطاب میں کہا بدقسمتی سے پہلی بار خواتین نے ایوان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، خواتین کو سیاسیت میں بھی برابرای کا حصہ ملنا چاہیئے


اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکوں کی تزئین و آرائش، ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو تمغہ کراچی بمعہ نقد انعام دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

banner

عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں فروخت کے لیے لائے گئے جانوروں پر ٹیکس وصولی سمیت سابق رکن صوبائی اسمبلی عبداللہ مراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔

دوران اجلاس جماعت اسلامی کی جانب سے تمام خواتین ارکان میں رمضان المبارک کے موقع پر تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

چار قراردادوں کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024