109
کراچی میں بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے پے درپے واقعات نے خوف کی لہر پیدا کردی۔
اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 8 ماہ کے دوران 1599 بچے اغواء اور لاپتہ ہوئے، جن میں سے ایک ہزار 81 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا تاہم 518 بچوں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
گزشتہ سال بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے کل ایک ہزار 64 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں 209 کا آج تک سراغ نہ لگایا جاسکا۔
ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے کہا کہ پچھلے 3 سے 4 سال میں گدا گروں کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا، ہم بہت جلد اسی سلسلے میں کارروائی کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑے اسپتال انتظامی فقدان کے باعث ایسے واقعات کا شکار بنتے ہیں۔
