Wednesday, February 5, 2025, 9:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی پریس کلب میں دی ڈیمو کریٹس پینل کا کلین سوئپ

کراچی پریس کلب میں دی ڈیمو کریٹس پینل کا کلین سوئپ

دی ڈیمو کریٹس پینل نے 12نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل 17ویں مرتبہ کلین سویپ کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل نے ایک بار پھر کلین سوئپ کرلیا۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے 12نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل 17ویں مرتبہ کلین سویپ کیا ہے۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 28دسمبر بروز ہفتہ صبح 9تاشام 6بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس پینل اور آزاد امیدواروں نے انتخا بات میں حصہ لیا۔

کراچی پریس کلب الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل سے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 560ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ایوب جان سرہندی نے273 ووٹ حاصل کئے۔ دی ڈیمو کریٹس پینل سے نائب صدر کی نشست پر ارشاد کھوکھر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔

banner

الیکشن نتائج کے مطابق خزانچی کے عہدے پر دی ڈیمو کریٹس کے عمران ایوب 668ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل آزاد امیدوار آفتاب حسین 149ووٹ حاصل سکے۔

سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے محمد سہیل افضل خان604 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن کے مد مقابل آزاد امیدوار قمر رضوی237 نے ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس کے محمد منصف 688و وٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ ان مد مقابل آزاد امیدوار سعید انور خان بونیری 119ووٹ حاصل کر سکے۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7نشستوں پر اپنے مدمقابل آزاد امیدواروں کو کلین سوئپ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالحفیظ بلوچ نے741 ووٹ،کفیل احمد733ووٹ، میمونہ صدیقی (مونا صدیقی)722ووٹ، محمد فاروق 722ووٹ،حماد حسین719ووٹ، منظور شیخ682 ووٹ اور قاضی محمد یاسر679 ووٹ لے کر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

جبکہ آزاد امیدوار سید عتیق احمد 261ووٹ اور قاضی ناصر الدین 138ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں1507 میں سے 871اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024