Saturday, April 19, 2025, 7:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کمبوڈیا کو شکست، پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

کمبوڈیا کو شکست، پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

اگلے مرحلے میں پاکستان فٹبال ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب ، تاجکستان اور اردن سے ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کے خلاف ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں فتح حاصل کرلی۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کےجناح اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول 69 ویں منٹ میں ہارون حامد نے اسکور کیا۔

197 ویں رینک والی پاکستان فٹبال ٹیم نے کبھی بھی ورلڈکپ کوالیفائر میچ نہیں جیتا تھا۔

banner

پاکستان کی شاندار کامیابی پر جناح اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے جیت کا جشن بھی منایا۔

پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اگلے مرحلے میں پاکستان فٹبال ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب ، تاجکستان اور اردن سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کمبوڈیا میں کھیلا جانے والا پہلا کوالیفائنگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024