Friday, March 14, 2025, 3:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ منسوخ

کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ منسوخ

یونیورسٹی پر یہودی طالبعلموں کو ہراساں کرنے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکومت نے کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔

یہ فیصلہ اس الزام کے بعد کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں یہودی طالبعلموں کے خلاف ہراسانی کو روکا نہیں۔

امریکی حکام کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی نے یہودی طلبہ کی شکایات کو نظرانداز کیا اور مسلسل ہراسانی کی اجازت دی، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

امریکی وزارت تعلیم کے سیکریٹری لنڈا میک مک مہان نے کہا کہ یونیورسٹی کو اس رویے کا حساب دینا ہوگا اور اسے یہ دکھانا ہوگا کہ وہ اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

banner

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو اپنے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوتا ہے اور اس میں کوئی سستی نہیں برتی جانی چاہیے۔

امریکی وزیر تعلیم، لنڈا میک مک مہان نے کہا کہ یہودی طلبہ کو “تشویش، تشدد اور دھمکیوں” کا سامنا کرنا پڑا، اور یونیورسٹی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ان تعلیمی اداروں کے ساتھ نہیں کھڑا ہو سکتا جو اپنے طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہیں

کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے اس فیصلے پر ردعمل میں کہا گیا کہ وہ اس اعلان کا جائزہ لے رہے ہیں اور امریکی حکومت کے ساتھ مل کر اس گرانٹ کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔

کولمبیا یونیورسٹی امریکہ کی سب سے قدیم اور معتبر جامعات میں سے ایک ہے، جس کے تقریباً 30,000 طلباء ہیں۔ یونیورسٹی پر الزام ہے کہ گزشتہ سال کے دوران کیمپس میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کے دوران یہودی طلباء کو ہراساں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024