Monday, December 23, 2024, 7:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کویت میں آتشزدگی سے 50 افرادکی ہلاکت، تین افراد گرفتار

کویت میں آتشزدگی سے 50 افرادکی ہلاکت، تین افراد گرفتار

مرنے والوں میں اکثریت بھارتیوں کی ہے ؛ کویتی وزیر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

کویتی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کویتی حکام کے مطابق حفاظتی طریقہ کار کو نظر انداز کرنے کے الزام میں تین افراد کو ہلاکتوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

کویت کی پبلک پراسیکیوشن سروس نے بتایا کہ ایک کویتی اور دو غیر ملکی باشندوں کو حفاظتی طریقہ کار پر غفلت برتنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

کویت کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے معائنے کے بعد بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر گارڈ کے کمرے میں بجلی کی خرابی سے لگی۔

banner

آگ بدھ کی صبح منگاف کے علاقے میں ایک چھے منزلہ رہائشی عمارت میں لگی تھی جہاں تقریباً 200 مزدوروں رہتے تھے۔ مکینوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی۔

کویتی وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ نے بتایا کہ “زخمیوں میں سے ایک کا رات گئے انتقال ہوگیا۔”اس طرح ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں اکثریت بھارتیوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر قومیتوں کے لوگ بھی ہیں، لیکن ان کی تفصیل نہیں بتائی.

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024