Sunday, April 20, 2025, 6:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کھلاڑیوں پر “ریپ” کا الزام، اسکینڈل سے انگلش پریمیئر لیگ کو بڑا دھچکا

کھلاڑیوں پر “ریپ” کا الزام، اسکینڈل سے انگلش پریمیئر لیگ کو بڑا دھچکا

ایک پر حملہ کرنے اور عصمت دری میں مدد کرنے اور دوسرے پر جرم کے ارتکاب کا شبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں انگلش پریمیئر لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک کلب کے دو کھلاڑیوں کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بی بی سی نے پولیس کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریپ کی رپورٹ کے بعد دو 19 سالہ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان میں سے ایک پر حملہ کرنے اور عصمت دری میں مدد کرنے اور دوسرے پر جرم کے ارتکاب کا شبہ ہے۔ دونوں کھلاڑی جس کلب سے تعلق رکھتے ہیں اس نے ان الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

مشہور “پینوراما” پروگرام نے گزشتہ نومبر میں بتایا تھا کہ انگلش پریمیئر لیگ کے کلبوں نے جنسی زیادتی کے الزامات کا نشانہ بننے والے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا اور ایک کلب کے صدر کو بھی تحفط فراہم کیا ہے ۔ کلبوں نے یہ جانتے ہوئے بھی ایسا کیا کہ ان تینوں پر الزامات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024