Monday, January 13, 2025, 5:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیا کی پولیس نے 42 خواتین کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا

کینیا کی پولیس نے 42 خواتین کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا

"سلسلہ وار قاتل نفسیاتی مریض ہے": تفتیشی افسر

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیا کی پولیس نے پیر کو کہا کہ نیروبی میں کوڑے کے ڈھیروں سے خواتین کی مسخ شدہ لاشوں کی دریافت پر کارروائی کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے سربراہ محمد امین نے صحافیوں کو بتایا، “ملزم نے 42 خواتین کو لالچ دینے، قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو کچرا پھینکنے والی جگہ پر ٹھکانے لگانے کا اعتراف کیا۔”

ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے سربراہ محمد امین نے صحافیوں کو بتایا، “ہم نے آج صبح ایک اہم مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔”

امین نے کہا، “ہمارے پاس ایک دوسرا مشتبہ شخص ہے جو متأثرین میں سے ایک کے موبائل ہینڈ سیٹ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔”

banner

قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈگلس کنجا نے بتایا کہ 33 سالہ مرکزی ملزم کو مقامی وقت صبح تقریباً 3 بجے (0000 جی ایم ٹی)ایک بار کے قریب سے ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشنز اور نیشنل پولیس سروس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024