کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے بعد بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے
جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے، مگر ایسے اقدام کا فوری جواب ضرور دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کینیڈین عوام مشکل وقت کیلئے تیار رہیں، اضافی ٹیرف سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر ٹرمپ مزید ٹیرف بڑھاتے ہیں تو کینیڈا جواب دینے کے لیے تیار ہے، لیکن انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 18 فروری تک کینیڈا سے براؐد تیل اور گیس پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیرف ایک ایسا ٹیکس یا محصول ہوتا ہے جو حکومت کسی ملک میں درآمد یا برآمد ہونے والی اشیاء پر لگاتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ملکی معیشت اور مقامی صنعتوں کا تحفظ، تجارتی خسارہ کم کرنا اور حکومت کے لیے آمدنی پیدا کرنا ہوتا ہے۔