107
بلوچستان کے ضلع گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افسران سمیت 3 جوان شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حادثے کے نتیجے میں تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
