گوانتانامو کی بدنام زمانہ جیل سے رہا ہونے والے دو افغان شہری 22 برس برس بعد آج افغانستان واپس پہنچ گئے۔
یہ دونوں افغان شہری کئی برس سے امریکی جیل میں قید تھے۔
کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افغان حکومت کے متعدد عہدیداروں کی جانب سے رہا ہونے والے ملا عبدالظاہر صابر اور عبدالکریم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رہائی پانے والے ملا عبدالظاہر صابر کا تعلق صوبہ لوگر کے مرکز پل علم شہر کے گاؤں حصارک سے ہے۔ انہیں امریکی فورسز نے 10 مئی 2002 کو گرفتار کیاگیا تھا۔ اکتوبر 2002 میں بگرام جیل میں چار ماہ گزارنے کے بعد صابر کو گوانتانامو منتقل کر دیا گیا تھا۔
ملا عبدالظاہر صابر کو گوانتانامو میں 17 سال جیل میں گزارنے کے بعد 2017 میں عمان منتقل کردیا گیا تھا۔
افغانستان واپس پہنچنے والے دوسرے شہری عبدالکریم ہیں جو صوبہ خوست ضلع تنڑیو کے گاؤں وزنیان کے رہائشی ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان نے 2002 میں گرفتار کیا تھا اور چند ماہ بعد امریکی افواج کے حوالے کر دیا تھا۔
14 سال گوانتانامو جیل میں گزارنے کے بعد انہیں بھی عمان منتقل کر دیا گیا تھا۔
2017 سے دونوں افغان شہری عمان حکومت کی کڑی نگرانی میں اور بغیر سفری اجازت کے وہاں مقیم تھے۔