گوگل نے دسمبر میں لاکھوں جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوگل کی جانب سے دسمبر میں لاکھوں ایسے جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے جنہیں دو سال سے استعمال نہیں کیا گیا۔
گوگل پروڈکٹ منیجمنٹ کی نائب صدر رُتھ کریچلی نے کہا ہے کہ کمپنی کے صارفین کے اکاؤنٹس کو درپیش خطرے کو کم کرنے کے لیے غیر استعمال شدہ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
گوگل کی نائب صدر نے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی کے حوالے سے مزید بتایا کہ گوگل کے غیر فعال اکاؤنٹس کے ساتھ ان پر موجود مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
جن اکاؤنٹس پر دو سال سے (سائن اِن) نہیں کیا گیا انہیں ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ جی میل، ڈرائیو، کلینڈر اور فوٹوز بھی ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔
رُتھ کریچلی نے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئئے کہا کہ ’گوگل کے وہ غیر فعال اکاؤنٹس اکثر پرانے یا دوبارہ استعمال شدہ پاس ورڈز پر انحصار کرتے ہیں، ان پر ٹو وے اتھینٹیکیشن بھی نہیں ہوتی اور انہیں بآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے۔
ایک سروے کے مطابق غیر فعال اکاؤنٹس کی نسبت فعال اکاؤنٹس پر دس گنا زیادہ ٹو وے ویریفیکیشن موجود ہے۔