Monday, July 21, 2025, 2:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیلمٹ نہ پہننے پرجرمانہ200 سے بڑھا کر2000 روپےکردیا گیا

ہیلمٹ نہ پہننے پرجرمانہ200 سے بڑھا کر2000 روپےکردیا گیا

ہیلمٹ چالان سے بچنے کیلئے نہیں بلکہ جان بچانے کیلئے پہنیں،سی ٹی او راولپنڈی

by NWMNewsDesk
0 comment

پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ دو سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کر دیا گیا ۔

سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا ہے چالان نہ کروائیں بلکہ اس پیسے سے ہیلمٹ خرید کر زندگی محفوظ بنائیں، اور ہیلمٹ چالان سے بچنے کیلئے نہیں بلکہ جان بچانے کےلئے پہنیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق روا ں سال ہزاروں حادثات میں موٹر سائیکل سوا ربالواسطہ یا بلا واسطہ متاثر ہوئے ، ان حادثات میں اب تک دو سو اسی افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

banner

عدالت نے تحریری حکمنامے میں گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں ،گرین بیلٹس پر پارکنگ پر 5،5 ہزار روپے جرمانے کا حکم بھی دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024