Sunday, December 22, 2024, 11:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام

ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام

اسرائیلی حکام جان بوجھ کر انسانی امداد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں : ہیومن رائٹس واچ

by NWMNewsDesk
0 comment

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسرائیل، فلسطین کےلیے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کو خوراک اور پانی سے محروم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام جان بوجھ کر انسانی امداد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور غزہ کی بیکریاں مسمار کر رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر اناج کی چکیاں گرا رہی ہے اور زرعی علاقے خراب کر رہی ہے۔

banner

خیال رہے کہ7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 19 ہزار 400 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024