ہزاروں قوم پرست اسرائیلیوں نے بدھ کے روز یروشلم کے ایک حساس فلسطینی علاقے میں سالانہ مارچ میں حصہ لیا۔
مارچ کے شرکاء یروشلم کے تاریخی پرانے شہر کے دمشق گیٹ کے باہر جمع ہوئے جو مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے اجتماع کا مرکزی مقام ہے۔
س مارچ کی وجہ سے مسلمان علاقے میں فلسطینی دوکان داروں نے اپنے کارو بار بند کردئیے۔
جلوس کے آغاز کے ساتھ ہی انہوں عرب اور اسلام مخالف نعرے لگائے، رقص کیا اور اسرائیلی پرچم لہرائے۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گور نے مارچ کے آغاز پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سے حماس کو ایک پیغام دے رہے ہیں کہ یروشلم ہمارا ہے، دمشق گیٹ ہمارا ہے۔ اور خداکی مدد سے مکمل فتح ہماری ہے۔
جلوس اپنے روائتی راستے سے پرانے شہر کے مسلم علاقے میں داخل ہو کر دیوار گریہ پر اختتام پذیر ہوا ۔
یروشلم ڈے” اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے، وہ دن جب انیس سو سڑسٹھ کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا، جس میں پرانا شہر اور وہ مقدس مقامات شامل ہیں جو یہودی، عیسائی اور اسلام، تینوں مذاہب کے کے لئے محترم ہیں۔