Thursday, November 14, 2024, 12:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 7 افراد ہلاک

یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 7 افراد ہلاک

رواں ماہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن کے مختلف صوبوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔

 یمن کے صوبوں ریمہ، عمران، لحج، صںعاء اور اِب میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس طرح رواں ماہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 150 تھی۔
سال 2020، 2021 اور 2022 میں 3 برسوں میں بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 173 افراد جانوں سے گئے تھے۔

یمن میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

banner

یمن کے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا اور آئندہ ہفتے سیلاب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024