Tuesday, July 22, 2025, 5:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یمنی حوثی گروپ کا بحیرہ روم تک بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کےآغاز کا اعلان

یمنی حوثی گروپ کا بحیرہ روم تک بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کےآغاز کا اعلان

فلسطینی شہر رفح پر حملے کی صورت میں اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے : حوثی

by NWMNewsDesk
0 comment

یمنی حوثی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے بحیرہ روم سے اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

گروپ کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ فلسطینی شہر رفح پر حملے کی صورت میں کسی بھی قومیت کی اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں چاہے وہ کسی بھی کمپنی کے ہوں،ان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یمنی حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں کئی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں، یہ حملے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

19 نومبر سے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں 100 سے زیادہ بحری جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، یمنی گروپ کے عبدالمالک الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یہ بحری جہاز اسرائیل سے منسلک تھے یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024