متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔
Late night thunderstorms hit United Arab Emirates resulting in flooded/waterlogged roads in Dubai
Horrible situation in Dubai. Massive traffic jams as @DubaiAirports is not prepared for such rain. People had to walk for almost 1.5 km to reach the airport as cars can't go there.… pic.twitter.com/xranhAIlZu
— Karnataka Weather (@Bnglrweatherman) November 17, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ آج مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پر دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کو سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شارجہ سے دبئی آنے والی روڈ پربارش کا پانی جمع ہے، شارجہ سے دبئی آنے والے افراد شیخ محمد بن زاید روڈ کے بجائےمتبادل راستہ اختیار کریں۔