Friday, March 14, 2025, 2:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یونان میں 2 لاکھ افراد کا احتجاج، پیٹرول بموں کا استعمال، درجنوں گرفتار

یونان میں 2 لاکھ افراد کا احتجاج، پیٹرول بموں کا استعمال، درجنوں گرفتار

ریل حادثے کی دوسری برسی پر نقاب پوش نوجوانوں کاپارلیمنٹ کا گھیراؤ

by NWMNewsDesk
0 comment

یونان میں بدترین ریل حادثے کی دوسری برسی کے موقع پر نقاب پوش نوجوانوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا، پیٹرول بم پھینکے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2023 کو وسطی شہر لاریسا کے قریب مال بردار ٹرین اور مسافر ٹرین کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 57 افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے تقریباً 2 لاکھ افراد جمع ہوئے۔

بچوں اور بزرگوں سمیت بھیڑ کا زیادہ تر حصہ اس وقت بھاگنے پر مجبور ہو گیا، جب نقاب پوش مظاہرین نے پیٹرول بم اور پتھر پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس اور دستی بم داغ دیئے۔

نوجوانوں نے کچرے کے ڈبوں میں آگ لگا دی، اور بس اسٹاپوں اور دکانوں کی کھڑکیوں میں توڑ پھوڑ شروع کردی تھی اس دوران 40 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

banner

ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ 9 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں ایک فوٹوگرافر بھی شامل ہے، جس کے سر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا، ان میں سے کئی کا پارلیمنٹ میں علاج کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024