Monday, December 23, 2024, 1:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین جنگ: روس کے لیے ایران کی طرف سے سینکڑوں بیلسٹک میزائل کی ترسیل

یوکرین جنگ: روس کے لیے ایران کی طرف سے سینکڑوں بیلسٹک میزائل کی ترسیل

یہ میزائل زمین سے زمین پر 300 سے 700 کلو میٹر تک رینج رکھتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے روس کو زمین سے زمین پر مار کرنےوالے سینکڑوں طاقتور بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 400 میزائل جن میں سے 110 ایرانی ساختہ میزائل فتح قسم کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں۔ ان فتح قسم کے ایرانی میزائل ذوالفقاربھی شامل ہیں۔

یہ میزائل زمین سے زمین پر 300 سے 700 کلو میٹر تک رینج رکھتے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ایران نے روس کو میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔ خصوصاً اتنی بڑی تعداد میں میزائل روس پہنچنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

banner

ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے میزائلوں سے بھری شپمنٹس جنوری کے آغاز میں روانہ کرنا شروع کی تھیں ، ایرانی فوجی ذمہ دار نے کہا ‘ کچھ میزائل بحیرہ کیسپئین کے راستے روس بھیجے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ میزائل فضائی راستے سے بھجوائے گئے۔’

ادھر امریکہ کے قومی سلامتی کے لیے ترجمان جان کربی بے پچھلے ماہ کے شروع میں کہا تھا’ امریکہ کو اس بارے میں تشویش ہے کہ روس ایران سے کم فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے بھی میزائل حاصل کرنے والا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024