106
یوکرین میں ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے
یوکرینی فوج نے ایف 16 طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
یوکرینی فوج کے مطابق ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایف 16 طیارے سے رابطہ منقطع ہوا، ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے اور دشمن کے اگلے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا جب رابطہ منقطع ہوا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں لگتا، وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔
یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکہ سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے۔
