47
یوکرین نے بڑا حملہ کرتے ہوئے روسی ریفائنری کو نشانہ بنا ڈالا۔
یوکرین نے روس میں درجنوں ڈرونز اور راکٹوں سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک بڑی آئل ریفائنری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب روس نے بھی یوکرین میں میزائل سے 5 اور 9 منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملے میں رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔
جس کے باعث رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے، جنھیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
آخری اطلاعات آنے تک 3 افراد ہلاک، اور 38 زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے والوں میں 10بچے بھی شامل ہیں۔