Monday, July 21, 2025, 12:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوگنڈا کا بین الاقوامی عدالت انصاف کی جج جولیا سیبوٹینڈے کے اختلافی نوٹ سے عدم اتفاق

یوگنڈا کا بین الاقوامی عدالت انصاف کی جج جولیا سیبوٹینڈے کے اختلافی نوٹ سے عدم اتفاق

جج کی رائے کو یوگنڈا کی رائے نہ سمجھا جائے: حکومت

by NWMNewsDesk
0 comment

یوگنڈا نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی جج جولیا سیبوٹینڈے کے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمہ پر اختلافی نوٹ سے عدم اتفاق کیا ہے۔

یوگنڈا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہمارا مؤقف وہ نہیں ہے جو جج جولیا سیبوٹینڈے نے عدالتی فیصلے کے موقع پر اپنے اختلافی نوٹ میں دیا ہے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کے 17 ججوں میں جولیا سیبوٹینڈے وہ واحد جج ہیں جنہوں نے ان چھ نکات پر مبنی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ جن کے ذریعے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکنے کی بات کی گئی ہے اور اس سے ایک مہینے کے اندر اندر رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کو کہا ہے۔

یوگنڈا کی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ‘جج جولیا سیبوٹینڈے نے جو موقف اپنے اختلافی نوٹ میں اختیار کیا ہے یوگنڈا کی حکومت کی رائے اس سے بالکل مختلف ہے۔’ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی اس جج کی رائے کو یوگنڈا کی رائے نہ سمجھا جائے۔

banner

یوگنڈا کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیرجانبدار تحریک کے اس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں جو اسی ماہ غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے اس تحریک کے رکن ممالک نے اپنی سربراہ کانفرنس میں اختیار کیا۔

واضح رہے غیر جانبدار تحریک کے رکن ممالک کی سربراہی کانفرنس کے دوران جاری کیے گئے اعلامیے میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جارحیت سے ہونے والی شہری ہلاکتوں کی مذمت کی گئی۔ نیز غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور بلا روک ٹوک انسانی بنیادوں پر غزہ میں امدادی کارروائیوں پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے بین الاقوامی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے معاملے پر رجوع کرنے والا جنوبی افریقہ بھی غیرجانبدار تحریک کے بانیوں میں شامل ہے۔ اس کے دائر کردہ مقدمے کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے پذیرائی بخشی ہے اور اسرائیل کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024