Tuesday, July 29, 2025, 1:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یکم نومبر کے بعد غیرقانونی افغان باشندوں کو کیمپوں میں رکھا جائیگا، وزیرداخلہ

یکم نومبر کے بعد غیرقانونی افغان باشندوں کو کیمپوں میں رکھا جائیگا، وزیرداخلہ

افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے لیے برطانیہ روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا یکم نومبر کے بعد گرفتار افغان باشندوں کو کیمپوں میں رکھا جائیگا،صوبوں میں ہولڈنگ سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کا پلان مکمل ہو چکا، واپسی کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔بچوں اور خواتین کو انتہائی احترام سے رکھا جائیگا،واپس جانے والے زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے لے جا سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا جعلی شناختی بنانے والوں کو بھی سزائیں دی جائیگی۔ غیر قانونی جائیدادیں بھی ضبط ہونگی،جبکہ سہولت فراہم کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہےکہ افغان عبوری حکومت کو مہاجرین کی واپسی پراعتماد میں لیا ہے، غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا ہے۔

banner

افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے لیے برطانیہ روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ پہلی چارٹرڈ پرواز دوسوتیس افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی۔

اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرانتظامات مکمل کرلیے گئے۔افغان پناہ گزینوں کے انخلاء کیلئے ایئربس تین سو تیس چارٹرڈ طیارے آپریٹ ہوں گے،خصوصی چارٹرڈ پروازیں برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں گی جن کی گراونڈ ہینڈلنگ قومی ایئرلائن کرے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024