امریکہ نے اپنے قریبی اتحادی اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ کانگریس کو اس فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فروخت کیے جا رہے ساز و سامان میں 50 سے زیادہ ایف-15 جنگی طیارے، فضا سے فضا میں درمیانی فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ایڈوانس میزائل، ٹینک کے 120 ایم ایم کے گولے، ٹیکٹیکل گاڑیاں اور زیادہ دھماکہ خیز مارٹر شامل ہیں۔
اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو جلد ہی کسی بھی وقت ہتھیار ملنے کی توقع نہیں ہے۔ اس معاہدے پر عمل در آمد کے لیے کئی برس درکار ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو جو ساز و سامان فروخت کیا جائے گا وہ اس کی طویل مدتی عسکری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
امریکہ اور اسرائیل میں اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر ساز و سامان کی فراہمی 2026 میں ہو گی۔
میٹا ڈسکرپشن: