Thursday, January 23, 2025, 7:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ افریقی ممالک میں بائیوویپن کے غیرقانونی منصوبوں میں مصروف ہے؛روس

امریکہ افریقی ممالک میں بائیوویپن کے غیرقانونی منصوبوں میں مصروف ہے؛روس

امریکہ بیماریوں کی نگرانی کے نام پر بائیولیب سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے افریقا میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا

روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے افریقا میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ افریقی ممالک میں بائیوویپن کے غیرقانونی منصوبوں میں مصروف ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ فوجی اور حیاتیاتی سرگرمیوں کوشاں ہے۔

banner

روس کے تابکاری، کیمیکل اور حیاتیاتی دستوں کے نائب سربراہ میجر جنرل الیکسی رٹیشیف نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا افریقی ممالک میں بیماریوں کی نگرانی کے نام پر بائیولیب سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

روسی جنرل کے مطابق امریکہ بائیولیب کی آڑ میں اپنی جوہری حیاتیاتی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے جس سے امریکہ افریقی ممالک میں بی ٹی ڈبلیو سی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024