Saturday, March 15, 2025, 5:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلینڈ سے بھی پاکستان کو شکست، گرین شرٹس کا ورلڈکپ کا سفر 5ویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر

انگلینڈ سے بھی پاکستان کو شکست، گرین شرٹس کا ورلڈکپ کا سفر 5ویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر

بابرالیون 338 رنز کے تعاقب میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کے ارمانوں پر بھی پانی پھیر دیا

پاکستان کی ٹیم 338 رنز کے تعاقب میں 44 ویں اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

banner

ڈیوڈ ملان 31، جونی بیرسٹو 59، اسٹوکس کو 84،جو روٹ 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 30 اور جوز بٹلر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں لیں جبکہ محمد وسیم اور شاہین آفریدی نے 2، 2 اور افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بابرالیون کے لئے 338 رنز کا ہدف پہاڑ بن گیا۔ اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور فخر زمان کریز پر آتے ہی واپس پویلین چل دیئے ۔ کپتان بابر اعظم 38 ،محمد رضوان 36، سعود شکیل 29، سلمان علی آغا 51 اور شاہین شاہ آفریدی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آخری وکٹ پر حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 53 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ وسیم نے 16 جبکہ حارث رؤف 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیلی سکی اور 43.3 اوورز میں 244 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس کو اس میچ میں 93 رنز سے شکست ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024