Thursday, January 23, 2025, 7:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحیرہ احمر پر امریکی طیارہ ہمارے حملے میں تباہ ہوا، حوثیوں کا دعویٰ

بحیرہ احمر پر امریکی طیارہ ہمارے حملے میں تباہ ہوا، حوثیوں کا دعویٰ

حوثیوں نے 8 کروز میزائلوں اور 17 ڈرونز کے ذریعے بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنایا

by NWMNewsDesk
0 comment

یمنی حوثیوں نے دعویٰ کردیا ہے کہ گزشتہ شب تباہ ہونے والا امریکی ایف 18 طیارہ حوثی حملے کے نتیجے میں تباہ ہوا۔

یمنی افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ یمنی افواج نے گزشتہ رات یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ حوثیوں نے جوابی حملے میں 8 کروز میزائلوں اور 17 ڈرونز کے ذریعے بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے دعوی کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک امریکی ایف 18 تباہ ہوا جبکہ دیگر حملہ آور طیارے یمنی فضائی حدود سے نکل کر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے دفاع پر مجبور ہوئے۔

banner

یحییٰ سریع کے مطابق اس حملے کے بعد یو ایس ایس ہیری ٹرومین بھی بحیرہ احمر میں اپنی پوزیشن تبدیل کرنے پر مجبور ہوا۔

اس سے قبل امریکی فوج نے بتایا تھا کہ امریکی بحریہ نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024