Friday, April 18, 2025, 11:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی،تحقیقات

برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی،تحقیقات

کارپنڈرز پارک لان قبرستان کے مسلم حصے میں موجود 85 قبروں کی بے حرمتی کی گئی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی پولیس نے واٹفورڈ کے کارپنڈرز پارک لان قبرستان کے مسلم حصے میں درجنوں قبروں کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے منگل کے روز اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جسے اسلام دشمنی پر نفرت انگیز جرم قرار دیا جارہا ہے۔

اس واقعے میں واٹفورڈ کے کارپنڈرز پارک لان قبرستان کے مسلم حصے میں موجود 85 قبروں کی بے حرمتی کی گئی، ان قبروں میں سے کئی قبریں بچوں اور کم سن بچوں کی تھیں۔

ہرٹ فورڈ شائر پولیس نے بتایا کہ قبروں کی بے حرمتی کو ایک سوگوار خاندان نے قبرستان کے دورے کے دوران دریافت کیا، یہ ایک ’ مجرمانہ نقصان ہے’ جو مقامی مسلم کمیونٹی کے لیے گہرے صدمے اور تکلیف کا باعث بنا ہے۔

banner

اس واقعے کی تحقیقات کے دوران علاقے میں اضافی گشت کیا جا رہا ہے، اور پولیس اس واقعے کے گواہوں یا کسی بھی معلومات رکھنے والے فرد سے رابطہ کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔

برطانوی پولیس کے انسپکٹر ول راجرز نے تصدیق کی کہ سینئر افسران متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں، ہم مسلم کمیونٹی کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے، جو اس خوفناک جرم سے خاص طور پر متاثر ہوئی ہوگی۔

کارپنڈرز پارک لان قبرستان، اگرچہ واٹفورڈ میں واقع ہے، لیکن اس کی ملکیت اور انتظام برینٹ کونسل کے پاس ہے۔

کونسل کے رہنما محمد بٹ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیان پر مبنی نفرت کا ممکنہ عمل قرار دیا۔

محمد بٹ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مسلمانوں کی قبروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو بظاہر اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی، پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے فوراً بعد ہم قبروں کے توڑے گئے کتبوں کو تبدیل کریں گے، اور قبرستان کو دوبارہ پُرامن اور یاد رکھے جانے کے قابل جگہ بنائیں گے۔

تھری ریورز ڈسٹرکٹ کونسل کے کنزرویٹو کونسلر عباس میرالی نے قبروں کی توڑ پھوڑ کو ’ وحشیانہ فعل’ قرار دیا اور کہا کہ اس سے ’ سوگوار خاندانوں کو بے انتہا تکلیف اور ہماری پوری کمیونٹی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024