Thursday, March 27, 2025, 12:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلنکن کا جنگ بندی کی تجویز پرسعودی، ترکیہ ،اردن کے وزرائے خارجہ سے تبادلہ خیال

بلنکن کا جنگ بندی کی تجویز پرسعودی، ترکیہ ،اردن کے وزرائے خارجہ سے تبادلہ خیال

یہ تجویز اسرائیلیوں اور فلسطینی دونوں کے مفاد میں ہے؛ بلنکن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب، ترکیہ اور اردن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پر فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا کہ بلنکن نے پراگ سے واشنگٹن واپسی کے دوران طیارے میں بیٹھ کر فون کیا۔

انھوں نے اپنے ہم منصبوں کو یقین دلایا کہ یہ تجویز اسرائیلیوں اور فلسطینی دونوں کے مفاد میں ہے۔

جمعے کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے تین مرحلوں پر مشتمل “اسرائیلی تجویز” کا اعلان کیا جو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک روڈ میپ تشکیل دے گی۔ جس میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کا موقع ضائع نہ کریں جو آٹھ ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کا باعث بنے۔

banner

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں اپنے ایک خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور تین مرحلوں میں یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی ہے۔امریکہ نے یہ تجویز قطر کےذریعے حماس کو بھیجی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ حکومت یرغمالیوں کی جلد از جلد واپسی کی خواہاں ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024