Wednesday, January 15, 2025, 4:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جماعتِ اسلامی پر سے پابندی اٹھالی

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جماعتِ اسلامی پر سے پابندی اٹھالی

جماعتِ اسلامی پر شیخ حسینہ کی حکومت میں پابندی عائد کی گئی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش میں نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے جماعتِ اسلامی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ نے بدھ کو جماعتِ اسلامی پر پابندی کے حکم نامے کو منسوخ کیا۔

وزارتِ داخلہ کے حکم نامے کی منسوخی کے بعد جماعتِ اسلامی کو ایک بار پھر سرگرمیاں بحال کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ البتہ جماعتِ اسلامی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرانی ہو گی۔

جماعتِ اسلامی پر سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

banner

الیکشن کمیشن نےجماعتِ اسلامی کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی کے منشور میں سیکولرازم کی مخالفت کی گئی جو ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

شیخ حسینہ رواں ماہ کے آغاز میں پانچ اگست کو مستعفی ہو کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں اور اب بھی وہاں کسی محفوظ مقام پر مقیم ہیں۔

شیخ حسینہ نے اپنی وزارتِ عظمیٰ میں جماعتِ اسلامی پر یہ کہہ کر پابندی عائد کی تھی کہ جماعت اسلامی، اس کی طلبہ تنطیم اور اس سے وابستہ دیگر ادارے حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں لوگوں کو انتشار پر اکسا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024