چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
بیجنگ میں دو طرفہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں چین نے پڑوسی ممالک کے ساتھ معاشی اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے پریس کانفرنس کی جو پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے براہ راست نشر کی۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
چین کے میڈیا نے وانگ یی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اسلام آباد چین کے شہریوں، منصوبوں اور چینی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔ جب کہ چین کے کاروباری اداروں اور شخصیات کے خدشات کو ختم کیا جائے گا۔
ریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی سے بات چیت میں افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ان کے بقول دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کی ترقی، روابط اور خوش حالی کے لیے ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر تشویش ہے۔