Thursday, January 23, 2025, 5:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 4 افراد ہلاک

ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 4 افراد ہلاک

ٹیک آف کے فوری بعد ہیلی کاپٹر اسپتال کی اوپری منزل سے ٹکرا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوب مغربی ترکیہ میں ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہاسپٹل سے ٹیک آف کرنے والے ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی ورکر سوار تھے

ٹیک آف کے فوری بعد یہ ہیلی کاپٹر اسپتال کی اوپری منزل سے ٹکرا گیا اور قریب موجود احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے سے اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

banner

مقامی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسم کے باعث پرواز نہیں کرسکا تھا۔

22 دسمبر کی صبح اس نے انطالیہ جانے کی کوشش کی مگر شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے سے عمارت کے اندر یا زمین پر موجود کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی تھیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024