Saturday, September 14, 2024, 1:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تھائی لینڈ کےسابق آرمی چیف نے صحافی کو سر پر تھپڑ مار دیا

تھائی لینڈ کےسابق آرمی چیف نے صحافی کو سر پر تھپڑ مار دیا

پراویت نے رپورٹر سے معافی مانگ لی ہے: ترجمان

by NWMNewsDesk
0 comment

تھائی لینڈ میں گذشتہ دو بغاوتوں میں ملوث سابق آرمی چیف اور سابق نائب وزیرِ اعظم 79 سالہ پراویت وونگ سوون نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ جڑدیا

فوٹیج دکھایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں شرکت نہ کرنے والے پراویت سے ان کے خیالات پوچھے گئے جس کے جواب میں رپورٹر کو مارنے سے پہلے انہوں نے کہا، “آپ کیا پوچھ رہی ہیں؟ کیا پوچھ رہی ہیں؟”

پالنگ پرچارت پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پراویت رپورٹر کو جانتے ہیں اور انہوں نے اُس سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

ترجمان نے کہا وہ ایک قریبی شخص کی حیثیت سے رپوٹر کو مذاقاً چھیڑ رہے تھے۔ چونکہ وہ ایک فوجی رہ چکے ہیں تو چھیڑ چھاڑ پرتشدد لگ سکتی تھی لیکن ان کے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ وہ ہر وقت اس طرح چھیڑتے ہیں۔”

banner

تھائی لینڈ کی میڈیا کمیونٹی نے اس واقعے کی وسیع پیمانے پر مذمت کی۔ تھائی پی بی ایس نے پراویت سے کہا ہے کہ وہ اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کریں۔

ایک سینیٹر نے سابق آرمی چیف کے بارے میں پارلیمانی تحقیقات کی درخواست کی جنہوں نے ایک ٹیلی ویژن رپورٹر کے سوال پوچھنے پر اسے سر پر مارا تھا۔

سینیٹر تیواریت مانیچائی نے کہا، “یہ سلوک جسمانی طور پر ہراساںی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پراویت کے خلاف اخلاقی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ایک صحافی کی بھی بے عزتی ہے جو اپنا کام کر رہی تھیں۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024