Friday, April 18, 2025, 1:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان نے 6 گھنٹے میں تھری ڈی پرنٹڈ ٹرین اسٹیشن بنالیا

جاپان نے 6 گھنٹے میں تھری ڈی پرنٹڈ ٹرین اسٹیشن بنالیا

ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے اریڈا شہر میں یہ تھری ڈی پرنٹ شدہ ٹرین اسٹیشن تعمیر کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا میں پہلی بار جاپان نے چھ گھنٹے میں ٹرین کا تھری ڈی پرنٹڈ اسٹیشن تعمیر کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے اریڈا شہر میں یہ تھری ڈی پرنٹ شدہ ٹرین اسٹیشن تعمیر کیا ہے۔

یہ نیا ہتسوشیما اسٹیشن 1948 کے قدیم لکڑی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا اور اسے صرف چھ گھنٹے سے کم وقت میں اپنے مقام پر اسمبل کیا گیا۔

یہ اسٹیشن سنہ 2018 سے خودکار ہے اور روزانہ تقریباً 530 مسافروں کو خدمات فراہم کرتا ہے، یہاں ایک عام سی پٹڑی موجود ہے جس پر ہر گھنٹے میں ایک سے تین ٹرینز چلتی ہیں۔

banner

اس اسٹیشن کو بنانے کے لیے ریلوے آپریٹر نے تعمیراتی فرم ‘سیرینڈکس‘ کے تیار کردہ تعمیراتی ڈھانچے کا استعمال کیا ہے۔

اسٹیشن کے ڈھانچوں کی پرنٹنگ اور کنکریٹ کو مضبوط کرنے میں سات دن لگے۔

یہ کام اریڈا سے تقریباً 804 کلومیٹر دور کیوشو جزیرے پر کماموٹو پریفیکچر کی ایک فیکٹری میں کیا گیا تھا۔ پرزے سڑک کے ذریعے منتقل کیے گئے اور 24 مارچ کی شام کو پہنچے۔

اگرچہ عمارت باہر سے مکمل ہے لیکن ٹکٹ مشینیں اور آئی سی کارڈ ریڈرز جیسے فنشنگ ٹچز اب بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ اسٹیشن جولائی میں مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

جدید طرز کے تعمیری کام کے بعد کمپنی نے غور کیا کہ اس اسٹیشن کی روایتی تعمیر میں دو ماہ سے زیادہ وقت اور دو گنا زیادہ پیسہ لگ سکتا تھا

۔

ویسٹ جاپان ریلوے کی ذیلی کمپنی جے آر ویسٹ انوویشنز کے صدر ریو کاواموٹو کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اس پراجیکٹ کی اہمیت اس بات میں ہے کہ تعمیر کے لیے مطلوبہ افراد کی تعداد میں بہت زیادہ کمی واقع ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024