Saturday, January 18, 2025, 7:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا کے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

جنوبی کوریا کے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

گرفتاری کی درخواست مارشل لا کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے کی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا کے جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے عدالت سے معزول صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کردی ہے۔

یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکا فیصلہ عدالت کرے گی۔

جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لاء بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور یون سک یول پولیس اور کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔

جنوبی کوریا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق صدر کو بھی بغاوت کے کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

banner

سابق صدر یون سک یول کے وکیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کو بغاوت کے کیس کی تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک میں مارشل لا لگانے پر صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک پیش کی گئی تھی جو پہلے ناکام رہی پھر دوسری مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی جو کامیاب رہی۔

بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر کے خلاف بھی مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی جو کامیاب ہو گئی۔ اس طرح پارلیمنٹ نے چند روز کے دوران جنوبی کوریا کے دو صدورو کا مواخذہ کر دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024