Wednesday, May 14, 2025, 5:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خالصتان ریفرنڈم کیلئے کیلگری میں ووٹنگ آج ہو گی

خالصتان ریفرنڈم کیلئے کیلگری میں ووٹنگ آج ہو گی

سکھ پنجاب کو آزاد کروانا چاہتے ہیں؛ ڈاکٹر بخشیش سنگھ

by NWMNewsDesk
0 comment

پنجاب کو ہندوستان کے قبضے سے چھڑانے کیلئے ’ پنجاب انڈیپنڈنٹ ریفرنڈم ‘ کیلئے ووٹنگ آج کینیڈا کے شہر ’کیلگری ‘ہو رہی ہے۔

خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ 28 جولائی کو کینیڈا کے شہر ’کیلگری ‘ہو رہی ہے ، کیلگری کے ٹاؤن سینٹر میں ووٹنگ بوتھ بنایا گیاہے ، ہمیں امید ہے کہ سکھ برادری کے تمام افراد بھاری افراد میں آ کر ووٹنگ کریں گے کیونکہ سکھ پنجاب کو آزاد کروانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی پنجاب میں اپنا حق مانگتے ہیں تو ہم پر تشدد کیا جاتا ہے ،ہماری نسل کشی کی جارہی ہے ، پنجاب نے اگر اپنے کسانوں اور نوجوانوں کو بچانا ہے تو اس کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ پنجاب کی آزادی ہے ، کیلگری میں سینٹر کو شہیدوں کے نام پر رکھا گیاہے ، جنہوں نے اپنے دیش کو آزاد کروانے کیلئے قربانیاں دیں۔

خالصتان ریفرنڈم کے لیے اتوار کو میونسپل پلازہ میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل یہاں ایک انٹرویو میں امریکہ میں مقیم ڈاکٹر نے کہا کہ مودی حکومت خالصتان کے قیام کے لیے ہزاروں سکھوں کی سرگرم مہم دیکھ کر پریشان ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ڈیتھ اسکواڈ آپریٹر نکھل گپتا اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے شواہد، ساتھ ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سکھوں کے خلاف جھوٹے دہشت گردی کے الزامات اور دھمکیاں، سکھوں کے خلاف بین الاقوامی دہشت گردی میں بھارت کے کردار کو ظاہر کرتے ہیں۔

banner

گپتا اس وقت امریکی تحویل میں ہے اور سکھوں کے حقوق کی تنظیم (SFJ) کے رہنما گورپتونت سنگھ پنو کو قتل کرنے کے لیے قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کے الزام میں مقدمے کا منتظر ہے۔

ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو جو تقریباً 50 سال سے خالصتان مہم میں فعال ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی دباؤ کے باوجود، کینیڈا اور امریکہ دونوں جمہوری اصولوں کے پابند ہیں اور سکھوں کے بارے میں بھارت کے ارادوں سے آگاہ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024