دنیا بھر میں کرسمس تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
کرسمس کے موقع پر گھروں اور بستیوں کو برقی قمقموں اور کرسمس ٹریز سے سجایا گیا ہے
عیسائیوں کے مقدس مقام ویٹیکن سٹی کے چرچ میں پوپ فرانسس نے چرچ میں خصوصی دعا سے تقریبات کا آغاز کیا۔
اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہت مایوسی ہے، جنگیں جاری ہیں، بچے بندوقوں کے نشانے پر ہیں۔
انہوں نے کہ کہ اسکولوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے۔
لندن میں کرسمس کی روایتی گوشت نیلامی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
لندن میں شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ویسٹ منسٹر ایبے میں کرسمس تقریب کی میزبانی کی۔ چھ دسمبر کو ہونے والی تقریب گزشتہ رات نشر کی گئی۔
تعمیر نو کے بعد فرانس کے مشہور نوٹرڈیم گرجاگھر میں ساڑھے پانچ سال بعد کرسمس کی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں Church of the Saviour میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں، بازاروں میں کرسمس کے موقع پر روایتی سجاوٹ کی گئی
دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کا جشن شروع ہوگیا۔
شام میں بھی دمشق کے گرجا گھر میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
غزہ میں جاری جنگ کے باعث عیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال بھی کرسمس کا تہوار سادگی سے منایا جارہا ہے۔
چرچ آف نیٹی ویٹی میں کرسمس کی شام روایتی دیوہیکل کرسمس ٹری رنگ برنگی روشنیوں کے بغیر اُتری۔
مقبوضہ علاقے کے فلسطینی قصبے میں جوش و خروش اور خوشی جو عام طور پر دیکھی جاتی ہے کہیں نظر نہیں آ رہی۔
گزشتہ سالوں میں دیکھی گئی تہوار کی روشنیاں اور دیوہیکل درخت بھی جو عام طور پر مینجر اسکوائر کو سجاتے تھے منظر سے غائب ہیں۔
اسی طرح جوان لوگوں کے علاقے میں مارچ کرنے والے بینڈز کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں اور نہ ہی یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس مقام پر غیر ملکی سیاحوں کے پہلے کی طرح ہجوم ہوں گے۔
پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس اپنے جوش و خروش سے منارہی ہے۔
کراچی کی سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جہاں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔