Thursday, December 12, 2024, 12:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے سبب تباہ ہوا؛ ایرانی فوج کی حتمی رپورٹ جاری

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے سبب تباہ ہوا؛ ایرانی فوج کی حتمی رپورٹ جاری

شدید دھند کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر کی تباہی کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم اور شدید دھند کے سبب گر کر تباہ ہوا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے حتمی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی اہم وجہ اس علاقے کا پیچیدہ موسم تھا۔

banner

رپورٹ کے مطابق 19 مئی کو شدید دھند کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا گیا تھا جس سے اس میں سوار افراد کی موت ہوئی۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ملک کے سپریم لیڈر آیات اللہ خامنہ ای کا جانیشن تصور کیا جاتا تھا۔ ان کا ہیلی کاپٹر مئی میں آذربائیجان کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ مئی کے وسط میں اس وقت ہوا تھا جب وہ سرحدی علاقے میں آذربائیجان اور ایران کے ڈیم کے مشترکہ منصوبے کا افتتاح کر کے تبریز جا رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024