100
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو ریاض میں یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی کا خیر مقدم کیا ہے۔
باضابطہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ’ یوکرین و روسی‘ بحران کےحوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔
یوکرینی صدر نے بحران کے حل کے حوالے سےسعودیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
