Sunday, September 15, 2024, 3:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » محبوبہ مفتی کے کشمیر کے انتخابات پر تحفظات، حصہ نہ لینے کا اعلان

محبوبہ مفتی کے کشمیر کے انتخابات پر تحفظات، حصہ نہ لینے کا اعلان

موجودہ حالات میں اپنی پارٹی کا ایجنڈا نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست میں ہونے والے انتخابات پر سوالات اٹھاتے ہوئے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ ریاست کی صورتحال کے باعث آنے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ان انتخابات میں جیت بھی جاتی ہیں تو پھر بھی موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی پارٹی کا ایجنڈا نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرانتظام انتخابات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ اعلیٰ رہی ہیں، جس نے 2016 میں 12 ہزار فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آرز) منسوخ کردیا تھا، کیا اب ہم ایسا کرسکتے ہیں۔

banner

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ وزیراعلیٰ کی حیثیئت میں میں حریت پسندوں سے مذاکرات کے لیے خط لکھا تھا، کیا آج آپ وہی بات کرسکتے ہیں، میں نے عملی طور پر جنگ بندی کرائی تھی کیا آج بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بطور وزیراعلیٰ آپ ایف آئی آرز واپس نہیں لے سکتے ہیں تو پھر اس عہدے پر رہنے کا کیا فائدہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024