Saturday, January 18, 2025, 7:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میٹا کا ٹرمپ کے ’افتتاحی فنڈ‘ میں 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

میٹا کا ٹرمپ کے ’افتتاحی فنڈ‘ میں 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

سماجی رابطے کی کمپنی میٹا کی جانب سے ’عطیہ‘ دینے کی تصدیق کی گئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

میٹا پلیٹ فارمز نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’افتتاحی فنڈ‘ میں 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی کمپنی میٹا کی جانب سے ’عطیہ‘ دینے کی تصدیق کی گئی ہے

یہ عطیہ مارک زکربرگ اور منتخب صدر کے درمیان تعلقات کے بارے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ اقدام مارک زکربرگ اور ان کی کمپنی کی جانب سے ماضی کی روایت سے مختلف ہے اور حالیہ انتخابی مہم کے بعد سامنے آیا ہے۔

banner

مارک زکربرگ کی جانب سے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا آغاز نومبر میں ٹرمپ کے ساتھ پام بیچ میں واقع ان کے نجی مار لاگو کلب کے صحن میں عشائیہ سے ہواتھا، اس ملاقات کے دوران تعلقات کی عمومی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

عشائیہ سے قبل مارک زکربرگ نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میٹا کے رے بین اسمارٹ گلاسز تحفے کے طور پر دیئے، ان کی ٹیم نے افتتاحی فنڈ کو بتایا کہ میٹا عطیہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مارک زکربرگ اور ان کے مشیروں نے سینیٹر مارکو روبیو(ٹرمپ کی جانب سے نامزد وزیر خارجہ) سے بھی ملاقات کی ہے، اس کے علاوہ وائٹ ہائوس میں آنے والے 3 نئے مشیروں اسٹیفن ملر، وائنس ہیلے اور جیمز بلیئر سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

فیڈرل کمپین فنانس کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارک زکربرگ نے گزشتہ برسوں کے دوران دونوں جماعتوں میں سے کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کی ہے، تاہم وہ صدارتی دوڑ کے معاملے سے باہر رہے ہیں۔

پبلک ریکارڈ کے مطابق نہ تو مارک زکربرگ اور نہ ہی میٹا نے 2017 میں ٹرمپ کے افتتاحی فنڈ میں یا 2021 میں صدر جو بائیڈن کے فنڈ میں عطیہ دیا تھا، ان دونوں فنڈز نے ایک درجن سے بھی کم بڑی کارپوریشنوں سے 10 لاکھ ڈالر کے عطیات حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024